کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کی 7 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر سندھ محمد زبیر نے نگران کابینہ سے حلف لیا۔ تقریب میں نگران وزیراعلیٰ سندھ بھی موجود تھے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے سندھ کی نگران کابینہ 7 رکنی ہے، سندھ میں بہت سے محکمے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر کام کریں گے، ہمارے نگران سیٹ اپ کا مقصد شفاف الیکشن کرانا ہیں۔ انہوں نے کہا شفاف انتخابات کے لیے وزیراعلیٰ ہاوس میں سیل قائم کر دیا ہے، بدعنوانی کی روک تھام کے لیے نیب کا ادارہ موجود ہے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے اپنی 7 رکنی صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔