کراچی :کلاتھ مارکیٹ میں آتشزدگی ، پتھارے ، سامان خاکستر

Last Updated On 17 June,2018 11:28 am

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی کے جامع کلاتھ مارکیٹ میں آگ لگنے سے کئی پتھارے اور ان پر رکھا سامان جل کر خاک ہو گیا، کراچی کی مصروف شاہراہ ایم اے جناح روڈ سے متصل جامع کلاتھ پر صبح سویرے اچانک پتھاروں میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے کئی پتھاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ان پر رکھے سامان کو جلا کر خاکستر کر دیا۔

اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی مگر اس آگ نے عید پر کئی غریبوں کو مشکلات میں ضرور ڈال دیا ہے۔
 

Advertisement