حنیف عباسی اور چودھری تنویر نے پرانی لڑائی ختم کردی

Last Updated On 19 June,2018 10:28 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) الیکشن کی کرامات، چودھری تنویر اور حنیف عباسی نے پرانی لڑائی ختم کردی، اختلافات بھلا کر راولپنڈی میں مشترکہ انتخابی مہم چلانے کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے چودھری تنویر سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں مسلم لیگ ن کے راولپنڈی سے دیگر ٹکٹ ہولڈرز بھی موجود تھے۔ چودھری تنویر اور حنیف عباسی کا تمام اختلافات ختم کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد اس عزم کا اعادہ کیا کہ نواز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔

چودھری تنویر کے بیٹے دانیال چودھری این اے 62 جبکہ حنیف عباسی این اے60 راولپنڈی سے ن لیگ کے امیدوار ہیں، نواز شریف نے دونوں رہنماؤں کو ذاتی اختلافات ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔