راولپنڈی: (دنیا نیوز) حلقہ این اے 59 سے چودھری نثار کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے۔ ریٹرننگ افسر نے سابق وزیر داخلہ کو 14 جون کو طلب کرلیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ 59 سے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض شہری شاہداورکزئی کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چودھری نثار رکن پارلیمنٹ بننے کے اہل نہیں کیونکہ وہ سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث رہے ہیں۔ اعتراض سامنے آنے پر حلقہ کے ریٹرننگ افسر نے چودھری نثار اور اعتراض کنندہ کو 14 جون کو طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ چودھری نثار جنرل الیکشن 2018 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں اور انہوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔