پی پی 168: اسد کھوکھر کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری

Last Updated On 20 December,2018 09:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پی پی 168 سے ملک اسد کوکھر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ملک اسد کھوکھر 17571 ووٹ حاصل کیے تھے، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا خالد قادری 16870 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

واضح رہے کہ اس حلقے کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کو پیپلز پارٹی کی بھرپور حمایت حاصل تھی، حلقے میں 83 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے تھے جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات تھے۔ پولنگ سٹیشنز پر 3000 ہزار پولیس اہلکار تعینات جبکہ رینجر اہلکار بھی پولنگ سٹیشن پر موجود رہے۔ ڈی آئی آپریشنز لاہور کے مطابق ووٹرز کی 3 مقامات پر چیکنگ ہوئی، حلقے میں 83 پولنگ سٹیشن اے بی اور سی کٹیگری میں تقسیم کیا گیا، 22 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔
خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی نشست پی پی 168 لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں‌ تحریک انصاف کے امیدوار 17 ہزار 579 ووٹ لیکر کامیاب قرار پاے جبکہ ن لیگ کے رانا خالد 16 ہزار 892 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے
جبکہ لیگی امیدوار کی درخواست پر دوبارہ گنتی میں اسد کھوکھر کے 114 ووٹ مزید بڑھ گئے جس سے ان کے مجموعی ووٹوں کی تعداد 17571ہوگئی تھی۔