بلدیاتی انتخابات:‌ مردان میں فائرنگ، پولیس ملزمان پکڑنے میں‌ ناکام

Last Updated On 23 December,2018 02:45 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اور سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ کے پی کے ضلع مردان میں‌ انتخابات کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی گئی تاہم کوئی زخمی نہیں‌ ہوا تاہم پولیس مللزمان کو پکڑنے کی بجائے تماشا دیکنے میں‌مصروف رہی اور کسی کی گرفتاری عمل میں‌ نہیں‌لائی گئی.

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے دوران پولنگ ایجنٹس کے درمیان توتکار شدت اختیار کر گئی جس کے باعث ایک فریق کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم پولیس نے روایتی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی ایکشن نہیں لیا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر ایک ہزار 255 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 421 مشترکہ، مردوں کے 447 اور خواتین کے 387 پولنگ سٹیشنز شامل ہیں۔ 31 پولنگ اسٹیشنزحساس ترین، 47 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ کے پی حکومت نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں، پولنگ سٹیشنز پر 2 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہونے والے ان بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔ 

دوسری جانب صوبہ سندھ میں 141 میں سے 65 نشستوں پرضمنی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں جن کیلئے 389 پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق 73 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں،3  پر کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔ صوبے میں مردوں کیلئے 57، خواتین کیلئے  55جبکہ 277 پولنگ سٹیشنز مشترکہ ہیں، ان انتخابات میں مجموعی طور پر 5لاکھ 40ہزار 960ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے جبکہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

 

 

 

Advertisement