لاہور: (دنیا نیوز) خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی نشست پی پی 168 لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار 17 ہزار 579 ووٹ لیکر کامیاب قرار پاے جبکہ ن لیگ کے رانا خالد 16 ہزار 892 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے.
پی پی 168 کے ضمنی الیکشن کے آر ٹی ایس نتائج کے مطابق 83 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آ چکا ہے۔ پی ٹی آئی کے ملک اسد کھوکھر 17579 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ن لیگ کے رانا خالد ووٹ 16892 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔ یہ نشست خواجہ سعد رفیق کے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھی۔
اس حلقے کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کو پیپلز پارٹی کی بھرپور حمایت حاصل تھی، حلقے میں 83 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے تھے جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات تھے۔ پولنگ سٹیشنز پر 3000 ہزار پولیس اہلکار تعینات جبکہ رینجر اہلکار بھی پولنگ سٹیشن پر موجود رہے۔ ڈی آئی آپریشنز لاہور کے مطابق ووٹرز کی 3 مقامات پر چیکنگ ہوئی، حلقے میں 83 پولنگ سٹیشن اے بی اور سی کٹیگری میں تقسیم کیا گیا، 22 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔