لاہور کے ضمنی انتخاب کا معرکہ، پیپلز پارٹی کا ن لیگ کی حمایت کا فیصلہ

Last Updated On 09 December,2018 11:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور سے صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

پی پی 168 لاہور میں ضمنی انتخابات 13 دسمبر جمعرات کو ہوں گے، یہ حلقہ خواجہ سعد رفیق کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوا تھا۔ پی ٹی آئی کے اسد کھوکھر اور مسلم لیگ ن کے رانا خالد قادری کے درمیان مقابلہ ہے۔ پی پی پی کل مسلم لیگ ن لاہور کی قیادت سے ملاقات کے بعد حمایت کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

عام انتخابات 2018ء میں خواجہ سعد رفیق نے 34 ہزار 114 ووٹ لے کر تحریک انصاف کے فیض بھٹی کو شکست دی تھی۔ پی ٹی آئی نے 14 ہزار 940 اور پیپلز پارٹی نے 2 ہزار 424 ووٹ لئے تھے۔