پی پی 168 ضمنی الیکشن :لیگی رہنماؤں کی یوسی سطح پر ڈیوٹیاں

Last Updated On 20 November,2018 04:47 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا)سعد رفیق ، پرویز ملک ، سیف الملوک ، افضل کھوکھر ، سہیل بٹ و دیگر مہم چلائیں گے۔

سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے پی پی 168 کے ضمنی الیکشن کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی،یونین کونسل کی سطح پر ارکان اسمبلی اور سرکردہ رہنماؤں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں، انتخابی مہم کی نگرانی سعد رفیق ،پرویز ملک ، خواجہ عمران نذیر،رانا مبشر اقبال اور رمضان بھٹی کرینگے ۔

یونین کونسل 229 قائد ملت کالونی کی ذمہ داری پرویز ملک کو دی گئی ہے ،یونین کونسل230ستارہ کالونی میں رکن قو می اسمبلی وحید عالم خان ،یونین کونسل231پاک کالونی میں ملک سیف الملوک کھوکھر،چودھری شہباز احمد اور غزالی سلیم بٹ انتخابی مہم چلائیں گے ۔یونین کونسل 242اٹاری سروبہ میں افضل کھوکھر،سہیل شوکت بٹ،یوسی 243نشتر کالونی ڈپٹی مئیر مہر محمود، یوسی 249کماہاں وحید گل، کینٹ کی وارڈ نمبر10میں انتخابی مہم رکن صوبائی اسمبلی یاسین سوہل ودیگر چلائیں گے ۔