حکمران اتحاد میں اختلافات‘ لیگی امیدوار کے سینیٹ الیکشن کیلئے ارکان سے رابطے

Last Updated On 13 November,2018 04:35 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) سینیٹ کی دو نشستوں کے لئے الیکشن 15نومبر کو ہونگے ، حکومتی اتحاد کے اختلافات کا فائدہ اٹھانے کیلئے لیگی امیدوار سعود مجید سیاسی جوڑ توڑ کرنے میں مصروف ہو گئے۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار سعود مجید نے جنوبی پنجاب سمیت تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے رابطے شروع کر دیئے ۔پارٹی پوزیشن کے مطابق حکومتی اتحاد کو ق لیگ اوردیگر  پارٹی کے ارکان کو ملا کر 194 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد کو پیپلز پارٹی کے ارکان کو ملا کر 174 ارکان کی حمایت حاصل ہے ۔دو آزاد ارکان اور ایک سیٹ خالی ہے ۔ دوسری طرف جہانگیر ترین اور پرویز الٰہی کی ویڈیو کا معاملہ اور حکمران اتحاد کے اختلافات کھل کر سامنے آنے سے مسلم لیگ ن کی امیدیں بر آئی ہیں ، حکومتی اتحاد کے اختلافات کا فائدہ اٹھانے کیلئے سینیٹ انتخابات میں لیگی امیدوار سعود مجید سیاسی جوڑ توڑ کرنے کیلئے متحرک ہوگئے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار سعود مجید نے جنوبی پنجاب سمیت تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے رابطے تیز کر د ئیے ہیں ذرائع کے مطابق سعود مجید کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی جا رہی ہے ۔