لاہور: (روزنامہ دنیا) مسلم لیگ ن کی قیادت نے پی پی 168 میں ناکامی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
پانچ رکنی کمیٹی نے قیادت کو ناکامی کے محرکات سے آگاہ کر دیا ہے ۔ رانا خالد قادری کیلئے کوئی ٹیم تشکیل نہیں دی گئی ،جبکہ ووٹرز کو نکالنے کیلئے موثر حکمت عملی نظر نہ آئی۔ قیادت کو یہ بھی بتایا گیا کہ جن لوگوں کی الیکشن میں ڈیوٹیاں لگائی گئیں وہ کیمپوں سے غائب رہے ۔
پی پی 168 میں مسلم لیگ ن کے ہارنے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق رانا مبشر اقبال کے حمایت یافتہ ٹکٹ کے خواہش مند شرافت بھٹی کے گھر حمزہ شہباز کا جانا ورکرز کی ناراضگی کا سبب بنا۔جلسے میں حلقے کے چیئرمینوں کو نظر انداز بھی کیا گیا ان کو سٹیج پر جانے سے روکا گیا جس کے باعث پولنگ ڈے پر ناراض ورکرز بھی منظر سے غائب رہے۔