پی پی 168ضمنی الیکشن، انتخابی مہم ختم، کل جوڑ پڑے گا

Last Updated On 12 December,2018 04:51 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اسد کھوکھر، رانا خالد سمیت 11 امیدوارمد مقابل، حلقہ میں سرکاری تعطیل کا اعلان

پی پی 168 لاہور میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پنجاب حکومت نے حلقہ میں سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب کل ہو رہا ہے ، الیکشن کمیشن نے مقررہ وقت کے بعد مہم چلانے والے امیدواروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر، مسلم لیگ ن کے رانا خالد قادری سمیت11امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ جنرل الیکشن 2018 کے موقع پر پی پی 168 سے خواجہ سعد رفیق نے تقریباً 34114 ووٹ لے کر پی ٹی آئی کے امیدوار محمد فیاض بھٹی کو شکست دی تھی۔ پی ٹی آئی کے امیدوار صرف 14940 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بعد ازاں 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں این اے 131 کے معرکہ میں سعد رفیق نے قومی اسمبلی کی نشست پر فتح حاصل کرنے کے بعد پی پی 168 کی سیٹ چھوڑ دی۔

Advertisement