پی پی 168 ضمنی الیکشن: امیدواروں کی ابتدائی لسٹ جاری

Last Updated On 14 November,2018 10:16 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پی پی 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر نے 25 امیدواروں کی ابتدائی لسٹ جاری کردی اور تمام امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے 14 نومبر کو طلب کر لیا۔

سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی خالی ہونے والی پی پی 168 کی نشست پر پی ٹی آئی کے رہنما ملک اسد کھوکھر ، ن لیگ کے رہنماؤں زاہد ملک، وحید گل اور ساجد محمود سمیت 25 امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جنرل الیکشن 2018 کے موقع پر پی پی 168 سے خواجہ سعد رفیق نے تقریباً 34114 ووٹ لے کر پی ٹی آئی کے امیدوار محمد فیاض بھٹی کو شکست دی تھی۔ پی ٹی آئی کے امیدوار صرف 14940 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بعد ازاں 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں این اے 131 کے معرکہ میں سعد رفیق نے قومی اسمبلی کی نشست پر فتح حاصل کرنے کے بعد پی پی 168 کی سیٹ چھوڑ دی۔