پی پی 123 میں دوبارہ گنتی ایک بار پھر ملتوی

Last Updated On 06 November,2018 09:25 pm

پیر محل: (روزنامہ دنیا) حلقہ پی پی 123 میں دوبارہ گنتی ایک بار پھر ملتوی کردی گئی۔

سپریم کورٹ کے حکم پر پی پی 123 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی گزشتہ روز سیشن کورٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شروع ہونا تھی لیکن سابقہ امیدوار بیگم شمیم فاطمہ نے تحریری درخواست دی کہ تمام امیدواروں کو دوبارہ گنتی میں نہیں بلایا گیا جس پر ریٹرنگ افسر شہوار امین واہگہ نے حلقہ کے تمام الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو نوٹس جاری دئیے۔
واضح رہے کہ جنرل الیکشن 2018 کے موقع پر پی پی 123 میں دلچسپ صورتحال اور کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ اس حلقے سے پی ٹی آئی رہنما سونیا علی رضا کامیاب قرار پائیں تھی مگر ن لیگی امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی ۔ دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار صرف اور صرف 17 ووٹوں کی برتری لے کر کامیاب ہوگئے۔ اس طرح ن لیگی امیدوار پیر قطب علی بابا نے 53122 ووٹ لے کر پی ٹی آئی امیدوار کو شکست دی۔ پی ٹی آئی امیدوار سونیا علی رضا 53105 ووٹ حاصل کر سکیں۔

Advertisement