پشاور:(روزنامہ دنیا)عمران نے این اے 35 میں کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ،درخواست گزار
پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عمران خان اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار انعام اللہ کی جانب سے دائر درخواست کی جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی،درخواست گزارکے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ،عمران خان نے این اے 35 کاغذات نامزدگی میں بیٹی سیتا وائٹ کو ظاہر نہیں کیا، سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ جنرل انتخاب 2018کے موقع پر عمران خان نے این اے 35 بنوں سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کو شکست دی۔بعد ازاںضمنی الیکشن کے موقع پر اکرم درانی نے 60944 ووٹ لے کر پی ٹی آئی کے امیدوار نسیم علی شاہ کو شکست دی۔ نسیم علی شاہ 37489 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔