سرگودھا: این اے 91 میں عامر سلطان چیمہ کو ذوالفقار بھٹی پر برتری

Last Updated On 27 November,2018 04:39 pm

سرگودھا: (روزنامہ دنیا) سرگودھا کے حلقہ این اے 91 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کے امیدوار چو دھر ی عامر سلطان چیمہ کو مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ذوالفقار علی بھٹی پر برتری حاصل ہو گئی ہے۔

2018 کے جنرل الیکشن میں این اے 91 سے مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے سخت مقابلے کے بعد چند ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، جس پر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ہارنے والے چو دھر ی عامر سلطان چیمہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، جس پر سپریم کورٹ کے حکم پر ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کی، گزشتہ روز تک 295 پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کی گنتی کے دوران عامر سلطان چیمہ کو برتری حاصل ہے ، یاد رہے کہ دوبارہ گنتی کے دوران پولنگ بیگز کی سیلیں ٹوٹی ہونے پر گنتی روک کر ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحقیقات کرانے کاخط لکھا تھا جس کے جواب میں الیکشن کمیشن نے گنتی کا عمل مکمل کر کے اس کے ساتھ مفصل رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی ہے ، یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹی 87 ووٹوں کی برتری سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے ۔