لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کئے گئے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔ نواز شریف کی صاحبزادی 1506 کنال زرعی رقبے کی مالک، مختلف نجی کمپنیوں اور فلور ملوں کی شئیر ہولڈر ہیں۔
مریم نواز نے الیکشن کمیشن میں جو تفصیلات جمع کروائی ہیں ان کے مطابق اثاثوں میں 1506 کنال زرعی رقبے اور چوہدری شوگر ملز،حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ انجینیئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، حمزہ اسپننگ ملز اور محمد بخش ٹیکسٹائل ملز سمیت پانچ ملوں میں شئیر ہولڈر ہیں۔
مریم نواز کے پاس ساڑھے 17لاکھ کی جیولری ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے اپنی فیملی کی زیر تعمیر فلور مل میں 34لاکھ62ہزار کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے سوفٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو 70لاکھ روپے بطور قرض دے رکھا ہے..
مریم نواز کو 4کروڑ 92لاکھ 77لاکھ روپے کے گفٹ ملے ہیں جبکہ مریم نواز اپنے بھائی حسن نواز کی 2کروڑ 89لاکھ کی مقروض بھی ہیں۔ گزشتہ 3برسوں میں مریم کی زرعی زمین میں 548کنال کا اضافہ ہو اہے مریم نواز نے3 برسوں میں 64لاکھ روپے سے غیر ملکی دورے کیے۔