لاہور: (دنیا نیوز) ہمیں کیوں نکالا، تحریک انصاف کی خواتین نے مخصوص نشستوں کی فہرست بنانے والی خاتون پر غصہ نکال دیا، چیئرمین سیکریٹریٹ میں پی ٹی آئی کی خواتین نے ہنگامہ برپا کر دیا اور پارٹی رہنما عالیہ حمزہ کا گھیراو کر لیا۔
تحریک انصاف کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹوں کا تنازعہ ہنگامہ آرائی تک پہنچ گیا۔ تحریک انصاف کی ٹکٹوں سے محروم خواتین نے لاہور میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں ہنگامہ برپا کر دیا۔ احتجاجی کارکنان لسٹ بنانے والی پارٹی رہنما عالیہ حمزہ کے کمرے میں گھس گئیں۔ خوب کھری کھری سنائیں اور خوب غصہ نکالا۔
احتجاجی خواتین کا کہنا تھا ہمیں جواب دو کہ ہمارا مستقبل کیوں تباہ کیا اور ہمارا نام لسٹ سے کیوں نکالا۔ خواتین کا غصہ بڑھا تو عالیہ حمزہ نے گارڈز کو طلب کر لیا جنہوں نے عالیہ حمزہ کو بچا کر خواتین کے گھیرے سے نکالا۔