عام انتخابات: سندھ میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھانے پر غور

عام انتخابات: سندھ میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھانے پر غور

 

سندھ کے سکول، کالجز اور جامعات کی تعطیلات 27 جولائی تک بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کا موقف ہے کہ اساتذہ الیکشن میں پولنگ سٹیشنز میں فرائض میں مصروف ہوں گے اور مختلف تعلیمی اداروں میں پولنگ سٹیشنز بھی قائم ہوں گے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق صوبہ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کی تجویز نگران حکومت کو ارسال کی جائے گی۔