الیکشن مہم: شرجیل میمن کیلئے 30گاڑیوں کا خصوصی قافلہ تیار

الیکشن مہم: شرجیل میمن کیلئے 30گاڑیوں کا خصوصی قافلہ تیار

سندھ میں عام انتخابات کی مہم چلانے کے لئے سیاسی رہنماوں کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما نے ضابطہ اخلاق کو ایک جانب رکھتے ہوئے شاہانہ الیکشن مہم شروع کر دی۔

شرجیل میمن خود تو جیل میں ہیں مگر اپنی مہم چلانے کے لئے انہوں نے 30 سے ذائد مہنگی گاڑیوں خصوصی قافلہ تیار کروا لیا، گاڑیوں پارٹی قیادت اور شرجیل میمن کی تصاویرسے مزین ہے، الیکشن مہم کے لئے یہ گاڑیاں ایک ماہ کے لئے کرائے پر حاصل کی گئی ہیں ۔ شرجیل میمن سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 63 سے امیدوار ہیں اور محکمہ اطلاعات میں 5ارب روپے کرپشن کیس میں گرفتار ہیں۔