عام انتخابات: الیکشن کمیشن سیاسی پہلوانوں کو نشانات آج الاٹ کریگا

عام انتخابات: الیکشن کمیشن سیاسی پہلوانوں کو نشانات آج الاٹ کریگا

 الیکشن کمیشن کے مطابق، آئندہ عام انتخابات کے امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کرے گا، کاغذات نامزدگی واپس لینے اور پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی مدت بھی ختم ہوچکی ہے۔

الیکشن کمیشن میں پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا بھی کل آخری روز تھا، جو پارٹی ٹکٹ جمع کرانے سے رہ گیا، وہ اب آزاد حیثیت سے الیکشن میں اترے گا۔ الیکشن کیلئے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔