راوالپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنے حلقے کے ووٹروں کو رام کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے، انتخابی مہم کے سلسلے میں کھبی موٹر سائیکل تو کبھی بگھی پر بیٹھ کر حلقوں کا دورہ کرنے لگے۔
این اے 60 اور 62 میں شیخ رشید نے انتخابی مہم کے سلسلے میں جیسا دیس ویسا بھیس کا فارمولہ اپنا لیا۔ تنگ گلیوں میں موٹر سائیکل پر عوامی رابطہ مہم تو کسی علاقہ میں تانگے پر پہنچ گئے۔ رات کو بگھی کی سواری بھی کی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا ن لیگ نے کوئی کام نہیں کیا، یکم جولائی کو این اے 60 کے علاقہ جھنڈا چیچی میں پہلا جلسہ کریں گے، ہم اس ملک میں غریب کی آواز ہیں۔