'انتخابات میں عمران خان کا وزیراعظم بننے کا کوئی امکان نہیں'

Last Updated On 30 June,2018 10:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزارت عظمیٰ کیلئے سنجرانی ماڈل کی پیش گوئی، شفاف انتخابات ہوتےنظر نہیں آرہے، میرحاصل بزنجو کا سندھ میں نون لیگ کی حمایت کا اعلان، نیشنل پارٹی کے سربراہ کہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان کا وزیراعظم بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

کراچی پریس کلب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی عہدیداران کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میر حاصل خان بزنجو کا کہنا تھا کہ انتخابات میں عمران خان اور آصف علی زرداری کا وزیراعظم بننے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ پریس کانفرنس میں نیشنل پارٹی کے سربراہ نے سندھ میں مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں پی ایم ایل این کے امیدوار کھڑے ہوں گے وہاں ان کے امیدوار ان کے حق میں دستبردار ہوجائیں گے۔ پریس کانفرنس میں ن لیگ کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جس انداز میں کام کر رہا ہے، آئندہ انتخابات کسی طرح شفاف نہیں ہوسکتے۔

Advertisement