اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہرِ اقتدار سے تینوں نشستوں پر مسلم لیگ ق اور تاجر برادری نے تحریکِ انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اسد عمر کو کپتان کی بڑے عہدے پر تعیناتی کا یقین ہو گیا۔
مسلم لیگ ق کی جانب سے اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر پی ٹی آئی کی حمایت، تاجر رہنما اجمل بلوچ بھی کپتان کے کھلاڑیوں میں شامل، اسد عمر کہتے ہیں لگتا ہے اللہ تعالی نے عمران خان کو بڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
این اے 54 سے تحریکِ انصاف کے امیدوار نے نواز شریف اور اسحاق ڈار کو پٹرول مہنگا ہونے کا ذمہ دار قرار دیا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی پالیسیاں تاجر دشمن تھیں، عمران خان اقتدار میں آ کر تاجر برادری سے براہ راست رابطہ رکھیں گے۔