عام انتخابات کے نتائج شام 7 بجے سے قبل نشر کرنے پر پابندی

عام انتخابات کے نتائج شام 7 بجے سے قبل نشر کرنے پر پابندی

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملاقات کی۔ چیئرمین پیمرا نے الیکشن کمیشن کے میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کے تحت انتخابی نتائج شام 7 بجے سے قبل نشر کرنے پر پابندی ہے، میڈیا عملدرآمد یقینی بنائے۔

الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق کمیشن سیکریٹریٹ میں ایک میڈیا سیل قائم کیا گیا ہے جو میڈیا کو بروقت اور مستند نتائج فراہم کرے گا۔