شریف خاندان کیلئے جیل میں کیا حالات ہوں گے؟

Last Updated On 06 July,2018 09:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قیدِ بامشقت قیدیوں کے ذمے کون سے کام ہیں؟ قانونی ماہرین کی رائے میں جیل میں سہولتوں کی توقع نہیں کی جا سکتی لیکن سپرنٹنڈنٹ جیل پر منحصر ہے کہ وہ قیدی کو کس کام پر لگاتے ہیں۔

نوٹوں کی ریل پیل اور اب ہو گی جیل، تخت کے بعد کیا ہو گی اب چکی کی مشقت؟ جیل مینوئل میں بامشقت سزا پانے والے قیدی کو کام کرنا ہو گا۔ کھانا پکانا اور کپڑے دھونا اور صفائی، ہر بار مزدوری کی پگار ملتی ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کو رحم آ جائے تو کسی کام کی نگرانی پر لگا سکتا ہے۔ قیدی خواتین کو نسبتاً زیادہ سہولتیں ملتی ہیں لیکن جیل میں نواز شریف، مریم اور صفدر ایک ساتھ نہیں رہ سکیں گے۔
 

Advertisement