اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزا سنائے جانے کے بعد ان کے حلقوں کیلئے بیلٹ پیپرز چھپائی روک دی ہے۔ کمیشن نے این اے 14 مانسہرہ اور این 127 لاہور کے فارم 33 تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے حلقے این اے 127 لاہور جبکہ ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے حلقے این اے 14 مانسہرہ کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی روک دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسران کو نظرثانی شدہ فارم 33 تیارکرنے کا حکم جاری کرے گا، نئے فارم 33 کی روشنی میں دونوں حلقوں کیلئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی ہوگی۔