فیصل آباد: کنٹینر، کیری ڈبہ اور ڈمپر کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Last Updated On 08 July,2018 03:42 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے ایکسپریس وے پر ڈمپر، کیری ڈبہ اور کنٹینر کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تھانہ مدینہ ٹاوّن کے علاقہ گٹ والا پُل کے قریب ایکسپریس وے پر کیری ڈبہ فنی خرابی کی وجہ سے سڑک کے عین درمیان میں رُک گیا۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے کنٹینر اور ڈمپرکیری سے ٹکرا گئے اور اس کے نتیجہ میں کنٹینر نہر میں جا گرا۔

ریسکیو 1122 نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے نہر میں گرے ہوئے کنٹینر کو باہر نکالا۔ اس ٹریفک حادثہ کےنتیجہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو کے مطابق ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں انکے ورثاء کے حوالہ کردی گئیں۔