لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا استقبال روکنے کیلئے حکومتی مشینری حرکت میں آگئی، کارکنوں کا راستہ روکنے کیلئے بڑی تعداد میں کنٹینرز منگوالیے گئے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے جمعہ کو وطن واپسی کا اعلان کررکھا ہے۔ نواز شریف کی لاہور آمد کے پیش نظر ان کے استقبال کیلئے کارکنوں کی ریلی کو روکنے کیلئے کنٹینرز منگوا لیے گئے ہیں۔ کنٹینرز کے ذریعے ایئرپورٹ جانے والے تمام راستے بند کر دیئے جائیں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہبا شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا تاریخی استقبال کرنے کیلئے کارکنوں کو کال دی گئی ہے اور استقبالی ریلی میں ملک بھر سے کارکنوں کی شرکت متوقع ہے۔