نواز شریف کی وطن واپسی، موٹروے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

Last Updated On 12 July,2018 04:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم کی وطن واپسی سے متعلقہ اہم فیصلہ، موٹروے اور نیشنل ہائی ویز کو بند کر لیا جائے گا۔

دنیا نیوز کے ذرائع کتے مطابق پولیس نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے پیِش نظر لاہور اسلام آباد موٹروے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، موٹروے کو بابو صابو سمیت متعدد انٹر چینجز سے بند کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے بڑی تعداد میں کنٹینرز منگوا لیے گئے

ذرائع کے مطابق نیشل ہائی ویز کو بھی جہاں جہاں ضرورت ہوئی بند کیا جائے گا۔ موٹروے اور نیشنل ہائی ویز بند کرنے پر آج رات سے عملدرآمد شروع کیا جائیگا۔