نواز شریف اور مریم کی گرفتاری، چیئرمین نیب کا عملدرآمد کا اعلان

Last Updated On 12 July,2018 06:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے عدالت سے سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کیا جائے گا، اس میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نواز شریف اور مریم نواز کے وارنٹ گرفتاری پر قانون کے مطابق عمل یقینی بنایا جائے گا اور گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرم نواز شریف اور مریم کی گرفتاری کا پلان تشکیل

دوسری جانب سابق وزیرِ اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کے خلاف بھی نیب میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، ملازمین کی جانب سے دائر درخواست کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، کرپشن سے جائیدادیں بنائیں، محمکہ اطلاعات میں ن لیگ میڈیا سیل کے لوگوں کی غیر قانونی تقرریاں کیں اور ایوارڈ تقریب کی مد میں 15 ملین روپے رشوت لی تھی۔