سانحہ مستونگ: دو خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

Last Updated On 14 July,2018 06:12 pm

مستونگ: (دنیا نیوز) مستونگ خودکش حملہ کئی گھروں کو ویران کر گیا، ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی شہادت پر کہرام، دوسرے خاندان کے 7 افراد منوں مٹی تلے سو گئے۔

مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ پر دہشتگردوں کا وار، 3 بج کر 45 منٹ پر برپا ہونے والی قیامت صغریٰ نے کئی گھر اجاڑ دیے۔ دیکھتے ہی دیکھتے جیتے جاگتے انسان لاشوں میں تبدیل ہوگئے۔ اس اندوہناک واقعے نے درجنوں گھروں کے چراغ گل کیے جبکہ ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی شہادت بھی ہوئی۔ دوسری طرف ایک گھر کے 7 افراد کی شہادت نے بھی ورثا کو خون کے آنسو رُلا دیا۔ غم سے نڈھال ورثا نے پیاروں کو مٹی کے سپرد کردیا۔

Advertisement