کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے این پی کے رہنما داؤد اچکزئی زخمی

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے این پی کے رہنما داؤد اچکزئی زخمی

پولیس کے مطابق، قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں علی الصبح دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے اے این پی کے سابق سینیٹر داؤد اچکزئی کے گھر پر فائرنگ کر دی جس میں داؤد اچکزئی زخمی ہوگیا۔

حملہ آور فرار ہوگئے۔ داؤد اچکزئی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اسکے بازو میں ایک گولی لگی ہے اور اسکی حالت خظرے سے باہر ہے۔ داؤد اچکزئی اے این پی کے مرکزی نائب صدربھی ہیں۔