یکہ توت دھماکے میں کچھ اپنے لوگوں کا ہاتھ بھی ہے: غلام بلور کا دعویٰ

Last Updated On 16 July,2018 03:24 pm

پشاور: (دنیا نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ ہارون بلور کو شہید کیا تو طالبان نے ہے لیکن اس میں کچھ اپنے لوگ بھی ملوث ہیں، اے این پی میں کوئی انتشار نہیں، سب باچاخان کے سپاہی ہیں۔

بلور ہاوس پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے این اے 31 کے امیدوار اور عوامی نیشنل پارٹٰ کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ ہارون بلور کی شہادت میں طالبان کے ساتھ ہمارے کچھ مخالفین کا بھی ہاتھ ہے، ہارون بلور کے مرنے کا کس کو فائدہ ہوسکتا ہے ؟ پہلے تو ہم حکومت میں تھے تب بھی مارا جارہاتھا لیکن اب ہم حکومت میں نہیں تو کیوں ہمیں مارا جا رہا ہے؟۔

غلام احمد بلور نے کہا کل سے پی کے 78 میں انتخابی مہم شروع کر دیں گے، ہماری الیکشن مہم بہترین چل رہی تھی اور جیت یقینی تھی، اے این پی کی صفوں میں کوئی انتشار نہیں بلکہ سب باچاخان کے سپاہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا اگر جھوٹوں کے سر پر کوئی سینگ ہوتے تو عمران خان کے سر پر بھی ہوتے۔