فاروق ستار انتخابی مہم کے دوران مشکل سے دوچار

Last Updated On 16 July,2018 11:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) فاروق ستار کراچی میں انتخابی مہم کے دوران مشکل سے دوچار ہو گئے، وعدے کے باوجود سرکاری کوارٹرز کے مالکانہ حقوق نہ دلوانے پر متاثرہ خواتین بپھر گئیں، کارنر میٹنگ میں متحدہ کی کارکنان سے گتھم گتھا، ایم کیو ایم رہنما نے مظاہرین پر پی ایس پی کارکن ہونے کا الزام لگا دیا۔

ایم کیو ایم کی کارنر میٹنگ کے دوران مارٹن کوارٹرز کی متاثرہ خواتین آپے سے باہر ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ گتھم گتھا ہو گئیں، کارنر میٹنگ بدنظمی کا شکار رہی، اس دوران کیمرے بند کرانے کی کوشش بھی کی گئی۔

متاثرہ خاتون سٹیج پر پہنچ گئی اور شکوہ کیا کہ سرکاری کوارٹرز سے بے دخل کر دیا گیا، ایم کیو ایم نے مالکانہ حقوق دلوانے کا وعدہ کیا، اب پھر یقین دہانی کرانے آ گئے

اس موقع پر فاروق ستار نے سرا ملبہ پی ایس پی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم سرکاری کوارٹرز کے متاثرین کو نکالنے نہیں دیں گے، متبادل جگہ فراہم کریں گے۔