تحریک انصاف نے این اے 124 سے پیپلزپارٹی کی وکٹ گرا دی

تحریک انصاف نے این اے 124 سے پیپلزپارٹی کی وکٹ گرا دی

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہی ہے۔

تحریک انصاف کے شفقت محمود نے ن لیگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ عمران خاں کی کردار کشی کر رہی ہے، ساری عمر دھاندلی کرنے والے آج دھاندلی کی باتیں کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے الیکشن مہم میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی شدید مزمت کی اور کہا کہ رواداری برقرار رکھنی چاہیے، نازیبا الفاظ کوئی بھی ادا کرے اس کی مذمت کرتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔