پشین کے توپچی حفیظ الرحمان کو کمانڈنٹ میڈل آف ایکسلینس ایوارڈ

Last Updated On 18 July,2018 07:50 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پشین کے توپچی حفیظ الرحمان کو کمانڈنٹ میڈل آف ایکسلینس کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرٹلری سینٹر اٹک میں 35ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس کے مہمان خصوصی کور کمانڈر بہاولپور لیفٹننٹ جنرل شیر افگن تھے۔

پریڈ میں 1100 جوانوں نے حصہ لیا، پشین کے توپچی حفیظ الرحمان کو کمانڈنٹ میڈل آف ایکسلینس کا ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب میں جوانوں کے اہلخانہ، علاقہ کے عمائدین، سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔