نارووال: خواجہ سرا پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹیاں دینگے

نارووال: خواجہ سرا پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹیاں دینگے

پولیس ترجمان کے مطابق نارووال ڈسٹرکٹ پولیس افسر کی ہدایت پر پولنگ سٹیشن پر خواجہ سراؤں کی تعیناتی کی جائے گی کیو نکہ نارووال پولیس میں لیڈی کانسٹیبل کی تعداد کل 23 ہے جو انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے خواجہ سرا ؤں کوپولنگ سٹیشنوں پر لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ تعینات کیا جائے گا، ان کو باقاعدہ تربیت دی جائے گی اور پیسے بھی دئیے جائیں گے ، ابھی تک 40کے قریب خواجہ سراؤں نے رابطہ کیا ہے ۔