الیکشن جیتنے کے لیے پوری تیاری کی ہے: عمران خان

الیکشن جیتنے کے لیے پوری تیاری کی ہے: عمران خان

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے روسی ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ 2014 میں دھرنے اور پھر پاناما پر ہر جگہ آواز اٹھائی، اس بار لوگ حقیقت سے آگاہ ہو کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، معاشی ترقی کے لیے ریاست کو مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے کہا بجٹ بیلنس کر کےاور تجارت کو فروغ دے کر پاکستان غیرملکی مدد کے بغیر اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکتا ہے۔

عمران خان نے کہا سپرپاور امریکا سے کٹ کر نہیں رہا جا سکتا ہے تاہم باہمی مفاد پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، اب دنیا میں چین اور روس جیسی سپرپاورز بھی ابھر رہی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا، پھر بھی اس جنگ میں دھکیلا گیا، پاکستان نے بھاری معاشی نقصان اٹھایا، قبائلی علاقے تباہ ہوگئے۔ اب اگر ہزاروں امریکی فوجیوں اور جدیدہتھیاروں کے باوجود امریکا افغان جنگ میں ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتا ہے تو یہ مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا افغان مسائل کا حل صرف مذاکرات اور سیاسی استحکام ہے۔