عوام بلے اور قلم دوات پر مہر لگا کر اپنا مستقبل روشن بنائے، شیخ رشید

عوام بلے اور قلم دوات پر مہر لگا کر اپنا مستقبل روشن بنائے، شیخ رشید

راولپنڈی میں اپنے حلقہ این اے 62 میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں اُمید ہے اس بار قلم دوات ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لے کر جیت جائے گی۔ ہم نے اپنے علاقے میں تعلیمی میدان میں بہت سے کام کیے، جیتنے کے بعد ہم عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ عوام کا ہر مسئلہ ہمارا مسئلہ ہو گا اور ہم جلد اس کو حل کریں گے۔

مخالف پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس بار عوام سوچ لے کہ ووٹ چوروں کو دینا ہے یا پھر چوکیداروں کو، بلے کو ووٹ دے کر پاکستان کے مستقبل کو روشن بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور 25 جولائی کو قلم دوات اور بلے کو ووٹ دیں۔