'نگران حکومت کسی کے اشاروں یا پرچی پر نہیں چلتی'

'نگران حکومت کسی کے اشاروں یا پرچی پر نہیں چلتی'

نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری رضوی نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون اور الیکشن ضابطہ اخلاق کے مطابق کام کر رہے ہیں، اگر کسی جماعت کو کوئی شکایت ہو تو وزیر داخلہ پنجاب کو اطلاع کریں۔ کسی بھی امیدوار کی جانب سے آنیوالی شکایت پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، میرٹ پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر قانون ضیا حیدر رضوی نے شہبازشریف کے اعتراضات کا جواب د ے دیا ہے، ضیا حیدر رضوی کی جانب سے جوبیان دیا گیا میں ان کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نگران حکومت کسی کے اشاروں یا کسی کی پرچی پر نہیں چلتی۔