سوشل میڈیا پر تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بھرپور مہم جاری

سوشل میڈیا پر تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بھرپور مہم جاری

انتخابات کے رنگ سوشل میڈیا پر بھی چھا گئے، پی ٹی آئی کے کارکن "تبدیلی لاہور سے"، پیپلز پارٹی کے جیالے "جیت کا نشان تیر" اور مسلم لیگ ن کے کارکنان "شہباز کو ووٹ سے نواز دو" کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹس کرنے میں مصروف ہیں۔

سوئٹزرلینڈ سے ایک جوڑا صرف پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے لیے پاکستان آیا ہے۔ ایک متوالے نے اگلا جمعہ ن لیگ کی حکومت میں پڑھنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کے ساتھ اہم رہنماء بھی ٹویٹر پر سرگرم ہیں۔ بچے بھی الیکشن کو لے کر پیش پیش ہیں۔ کرکٹرشاہد آفریدی کی بیٹیوں نے عمران خان کے لیے ووٹ مانگا۔

پارٹیوں کی گہما گہمی سے دور کچھ ووٹرز کا نعرہ یہ بھی ہے کہ بھائی جو جیتے ہم اس کے ساتھ ہیں۔