لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے گندے نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈز کی برآمدگی، تحریکِ انصاف نے نوٹس لے کر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
عام انتخابات سے ایک روز قبل لاہور کے گندے نالے سے سینکڑوں شناختی کارڈز برآمد ہو گئے۔ این اے 125 شفیق آباد کی یو سی 50 سے شناختی کارڈز ملتے ہی سیاسی جماعتوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گندی بمبییاں والا کے مقام پر تھیلے سے شناختی کارڈز کے ساتھ کاغذات بھی برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق شناختی کارڈز 20 کلو وزن والے تھیلے کے برابر ہیں جن کی تعداد پوری طرح نہیں بتائی جا سکتی اور اس کی مزید تحقیقات ایڈریس دیکھ کر کی جائیں گی۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن 2018ء سے صرف ایک روز قبل اتنی بڑی تعداد میں شناختی کارڈز کی برآمدگی کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔