لاڑکانہ :پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر کریکر حملہ

لاڑکانہ :پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر کریکر حملہ

کریکر دھماکے سے ہر طرف بھگدڑ مچ گئی اور لوگ خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے عوام کی حفاظت کے پیش نظر پولنگ عارضی طور پر روک دی مقامی تھانے میں اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

حملے میں زخمی ہونے والے کارکنوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس نے حالات نارمل ہونے کے بعد دوبارہ پولنگ کا آغاز کروا دیا۔