الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کی رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو کا نوٹس

الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کی رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو کا نوٹس

عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد میں پولنگ اسٹیشن پر سب کے سامنے خود کو ووٹ ڈالا اور پھر صحافیوں سے گفتگو کی۔ شہباز شریف کی لاہور، بلاول بھٹو لاڑکانہ اور خواجہ اصف کی سیالکوٹ میں میڈیا ٹاک کا نوٹس لیا گیا ہے۔

الیکشن کمشن حکام کا کہنا ہے کہ میڈیا سے براہ راست گفتگو انتخابی مہم کے زمرے میں آتی ہے، کسی رہنما یا جماعت کو آج رات بارہ بجے تک اس کی اجازت نہیں۔ الیکشن کمیشن کو صوابی میں 3 پولنگ اسٹیشنز پر خواتین کو ووٹنگ سے روکنے کی شکایات موصول ہوئیں، اس پر ڈی سی کو فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔