کراچی :لیاری سے جعلی پولیس افسر گرفتار

کراچی :لیاری سے جعلی پولیس افسر گرفتار

تفصیلات کے مطابق مشکوک شخص پولیس کی وردی پہنے ہوئے پولنگ سٹیشن میں داخل ہوگیا اور ادھر ادھر گھومنا شروع کردیا۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے مشکوک حرکات دیکھ کر اس سے پوچھ گچھ کی تو وہ کسی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لینے کی کوشش کی تو اس نے مزاحمت شروع کر دی جس پر ہاتھا پائی کے دوران جعلی پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تاہم اسے پولیس جیپ میں ڈال کر مقامی تھانے منتقل کر دیا گیا۔