امید ہے عوام پوری طاقت سے ووٹ کا حق استعمال کریں گے: بلاول بھٹو

امید ہے عوام پوری طاقت سے ووٹ کا حق استعمال کریں گے: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کیمپ پر جو کارکنان زخمی ہوئے اور بلوچستان میں حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا لاڑکانہ میں میڈیا کو پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت نہیں جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں اجازت ہے۔

ادھر بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی، شہدا کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی بھی کی۔ انہوں نے کہا انتخابات کے دن دہشتگرد دھماکے ملک اور جمہوریت پر حملہ ہے۔