انتخابات میں جیت پر کھلاڑیوں، متوالوں اور جیالوں کا جشن

انتخابات میں جیت پر کھلاڑیوں، متوالوں اور جیالوں کا جشن

پانچ سال بعد عوام کو فیصلے کا حق ملا تو اپنے سیاسی نمائندوں کے منتخب ہونے پر خوشی کے مارے پھولے نہ سمائے۔ "روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی ہے" تحریک انصاف کے کارکن راولپنڈی کی لال حویلی کے باہر جمع ہو کر نعرے لگاتے رہے۔ لاہور میں لیگی حتمی نتائج کا اعلان ہونے سے پہلے ہی مسرور ہو کر بھنگڑے ڈالتے رہے اور بلے کو ڈرپ لگا کر ناچتے رہے۔ سندھ میں جیالوں نے بھی نتائج آنے سے پہلے دھمال ڈال کر کمال کر دیا۔ کون حکومت بناتا ہے یہ ابھی طے ہونا باقی ہے لیکن بڑی پارٹیوں کے کارکن اپنی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔