مسلسل 5 بار جیتنے والی پہلی خاتون

مسلسل 5 بار جیتنے والی پہلی خاتون

گزشتہ طویل عرصے سے پیپلز پارٹی کے ٹکت پر الیکشن لڑنے والی فہمیدہ مرزا اس بار گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے پلیٹ فارم سے اپنے آبائی حلقے این اے 230 بدین کی نسشت پر کھڑی ہوئیں اور فتحیاب بھی ہوئیں۔ 

فہمیدہ مرزا نے پیپلز پارٹی کے امیدوار رسول بخش چانڈیو کو معمولی ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ فہمیدہ مرزا نے سال 1997 سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا اور سال 2008 کے انتخابات کے بعد وہ قومی اسمبلی کی سپیکر بھی رہ چکی ہیں اور وہ اس عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔ ان کے شوہر ذوالفقار مرزا بھی اہم حکومتی عہدوں پر فائز رہے۔