وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار

وزارت اعلیٰ  پنجاب کیلئے پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار

پاکستان تحریک انصاف نے سب سے بڑے صوبے میں کنٹرول کی تیاریاں شروع کر دیں۔ کون بنے گا وزیراعلیٰ پنجاب؟ پاکستان تحریک انصاف میں سے 6 امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔ علیم خان، یاسمین راشد، شاہ محمود، محمود الرشید، میاں اسلم اقبال اور فواد چودھری وزات اعلیٰ پنجاب کے منصب کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ کھلاڑیوں نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا ہے اور فیصلے کا اختیار عمران خان کو سونپ دیا ہے۔ اس دوڑمیں کسے کامیابی ہوتی ہے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔